Friday, April 26, 2024

اقبال قاسم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

اقبال قاسم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر
January 31, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ دیگر اراکین میں وسیم اکرم، عمر گل، عروج ممتاز اور علی نقوی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ  چیف ایگزیکٹو  پی سی  بی وسیم خان اور ذاکرخان  بھی  کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پی سی بی کے دونوں نمائندگان بطور ممبر کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی کے رواں سال پہلے اجلاس سے متعلق تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔ کمیٹی کا اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر طلب کیا جائے گا۔