Friday, April 26, 2024

اقامہ کیس میں خواجہ آصف نیب لاہور میں 22 اکتوبر کو طلب

اقامہ کیس میں  خواجہ آصف نیب لاہور میں  22 اکتوبر کو طلب
October 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز)غیرملکی اقامہ کیس میں نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو بائیس اکتوبر کودوبارہ طلب کر لیاہے۔

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو  غیر ملکی اقامہ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا ، نیب کے ذرائع نے بتایا کہ خواجہ آصف کودستاویزات سمیت 22  اکتوبر دن 2 بجے طلب کیاگیاہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں 2004ء سے 2018ء تک ایک الیکٹرک کمپنی کےکنسلٹنٹ رہے ، خواجہ آصف کوہدایت کی گئی ہے کہ دوہزارچار سے 2017ء کے دوران اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی ہمراہ لائیں ۔ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خواجہ آصف سے پوچھاگیاہے کہ بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی اور رقم کس بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوئی؟ ، رقم کس چینل کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی تفصیلات بتائی جائیں، پوچھا گیاہے  کہ بطور کنسلٹنٹ کمپنی کی جانب سے کیا کیا سہولیات ملیں۔

خواجہ آصف سے کہا گیاہے کہ کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست اور اقامہ ایگریمنٹ ہمراہ لائیں،اقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی تفصیلات بتائی جائیں۔