Thursday, April 18, 2024

افواہیں مت پھیلائیں !!! سکاٹ لینڈ یارڈ کی 2رکنی ٹیم آج اسلام آباد پہنچی ہے: وزارت داخلہ

افواہیں مت پھیلائیں !!! سکاٹ لینڈ یارڈ کی 2رکنی ٹیم آج اسلام آباد پہنچی ہے: وزارت داخلہ
June 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچی ہے، چھ یا سات ارکان کی ٹیم کی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے یا اسلام آباد میں موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ وزارتِ داخلہ کی بار بار وضاحت کے باوجود نجانے کیوں ایسی بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں؟ وزارتِ داخلہ اس حساس مسئلے میں تمام امور سے میڈیا کو آگاہ رکھے گی۔ اس مسئلے پر بلا جواز قیاس آرائی اور غیر مصدقہ خبروں کی تشہیر سے اجتناب کیا جائے۔