Tuesday, April 23, 2024

افغانستان کے نائب وزیراعظم اول ملا عبدالغنی برادر دنیا کے سو بااثر ترین افراد میں شامل

افغانستان کے نائب وزیراعظم اول ملا عبدالغنی برادر دنیا کے سو بااثر ترین افراد میں شامل
September 16, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان رہنما اور افغانستان کے نائب وزیراعظم اول ملا عبدالغنی برادر دنیا کے سو بااثر ترین افراد میں شامل ہو گئے۔

افغانستان پر حکومت کرنے کے بعد افغان طالبان عالمی منظرنامے پر جگہ بنانے لگے۔ دنیا نے طالبان رہنماوں کے اثرو رسوخ  کو تسلیم کرنا شروع کر دیا۔

امریکی میگزین ٹائم نے سال دو ہزار اکیس کے بااثر ترین عالمی رہنماوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں  طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔

ملاعبدالغنی برادر طالبان کے بانی رکن، افغانستان کی نئی حکومت کے نائب وزیراعظم ہیں جنہیں ٹائمز میگزین نے اپنی فہرست میں دیگر عالمی رہنماوں کے ساتھ جگہ دی ہے۔ ملاعبدالغنی برادر طالبان کے بانی ارکان میں سے ہیں اور دوحہ مذاکرات میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں امریکا اور اتحادیوں کا انخلا ممکن ہوا۔

سو بااثرترین رہنماوں کی فہرست میں امریکی صدر جو بائیڈن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر ابراہیم ریئسی بھی شامل ہیں۔ امریکی نائب صدر کمالا ہیرس  ، وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بینر جی بھی فہرست میں شامل ہیں۔ سیاسی شخصیات کے علاوہ دنیا کے کئی معروف اداکار،  گلوکار، کھلاڑی بھی فہرست کا حصہ ہیں۔