Monday, May 13, 2024

افغانستان کے معاملے پر عالمی برادری سے رابطے میں ہیں، فواد چودھری

افغانستان کے معاملے پر عالمی برادری سے رابطے میں ہیں، فواد چودھری
August 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ، افغانستان کے معاملے پر عالمی برادری سے رابطے میں ہیں۔ 

فواد چودھری کہتے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، کابل میں پاکستان کے سفارتخانے کے کردار کو سراہا جا رہا ہے، پاکستان 4 ہزار افراد کو ویزے جار ی کرچکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کالعدم ٹی ٹی پی کو بھارتی فنڈز نہ ملے تو کمر ٹوٹ جائے گی۔ افغانستان میں ایسی حکومت چاہتے ہیں جس پر تمام گروپوں کا اتفاق ہو۔ کابل حکومت سے طالبان کے مذاکرات کرانے کی کوشش کی لیکن اشرف غنی کا رویہ درست نہیں تھا۔

اس سے چند روز قبل اُن کا کہنا تھا کہ، امریکا نے افغانستان سے انخلاء کا فیصلہ ہم سے پوچھ کر نہیں کیا لیکن اس کے اثرات کا ہمیں سامنا کرنا پڑا، ریاست مخالف بیانیہ کو بھارت سے سپورٹ ملی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی رپورٹ میں پاکستان کو درپیش ہائبرڈ وار کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے، ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ وار ایک فلسفہ نہیں، ہمارے سامنے موجود ایک حقیقت ہے۔ پاکستان کی ایک جانب بھارت اور دوسری جانب افغانستان ہے۔ اس لحاظ سے ہمارے خطے کو کچھ مسائل درپیش ہیں۔ ہمیں اپنے زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔