Saturday, May 11, 2024

افغانستان کے مختلف صوبوں میں فورسز کے آپریشن ، 28 طالبان ہلاک

افغانستان کے مختلف صوبوں میں فورسز کے آپریشن ، 28 طالبان ہلاک
January 14, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان اور اتحادی فورسز کے آپریشنز میں اٹھائیس طالبان ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان اور اتحادی فورسز نے ارزگان، چمتل،فاریاب سمیت مختلف صوبوں میں طالبان  کے خلاف آپریشن کیا ۔اس دوران زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 28 طالبان ہلاک ہوئے۔ کارروائی میں  بڑی تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔دوسری جانب دارالحکومت کابل میں رہائشی مکان میں گیس سلنڈر دھماکے میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ طالبان نے گزشتہ ہفتے  افغان مفاہمتی عمل   سے متعلق ہونےوالے مذاکرات کے ایجنڈے پر اختلاف کی بنا پر  مذاکرات منسوخ کر دیے تھے ۔ امریکی نشریاتی ادراے نے بھی امریکہ افغان طالبان مذاکرات منسوخی کی تصدیق کر  دی تھی ،  امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ  ، قطر میں مذاکرات ہونا تھے۔ شیڈول کے مطابق مذاکراتی عمل دو دن جاری رہنا تھا  ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مذاکرات ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں ہوئے تھے  ۔ پاکستان ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی ابو ظہبی مذاکرات  کا حصہ تھے۔ افغان طالبان کے وفد نے کچھ عرصہ قبل تہران کا دورہ بھی کیا تھا ،وفدنے ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی ۔ ترجمان کے مطابق اس بات چیت کا مقصد طالبان اور کابل حکومت کے مابین مذاکرات کے لیے ماحول کو سازگار بناناتھا، بات چیت میں طالبان کے نمائندوں کے مذاکراتی ساتھی ایرانی نائب وزیر خارجہ  بھی شریک تھے۔ اس موقع پر افغان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔