Saturday, April 20, 2024

افغانستان کے مختلف حصوں میں جھڑپیں،درجنوں ہلاک

افغانستان کے مختلف حصوں میں جھڑپیں،درجنوں ہلاک
November 25, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے مختلف حصوں میں  جھڑپوں اور حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ دائے کنڈی میں  طالبان نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کر دیا ، جس کے نتیجے میں آٹھ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں طالبان کے بیس جنگجو بھی  مارے گئے ۔ دوسری جانب صوبہ فرح میں  افغان  فورسز کی فضائی کارروائی میں  نو شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ دارالحکومت کابل میں  بھی اقوام متحدہ کی گاڑی پر  ہینڈ گرینیڈ حملہ کیا گیا جس میں ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ،اقوام متحدہ نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔