Friday, March 29, 2024

افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند کی سابق افغان حکومت کے اعلی حکام سے ملک واپس آنے کی اپیل

افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند کی سابق افغان حکومت کے اعلی حکام سے ملک واپس آنے کی اپیل
September 9, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند نے سابق افغان حکومت کے اعلی حکام سے ملک واپس آنے کی اپیل کر دی۔

الجزیرہ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا سفیروں، سفارتخانوں اور انسانی امداد کی تنظیموں کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ طالبان رہنماوں پر افغان لوگوں کیلئے بڑی ذمہ داری ہے اور ان کا امتحان ہے۔ ہم نے اس دن کیلئے بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے۔ قتل و غارت اور افغانستان کے لوگوں سے نفرت کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ ہم نے اس کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جنہوں نے امریکا کیلئے کام کیا یا 2001 کے حملے بعد کی انتظامیہ کے ساتھ کام کیا کیلئے بھی معافی ہے۔

ملا حسن اخوند نے کہا کوئی یہ ثابت نہیں کر سکے گا کہ اس سے بدلہ لیا گیا۔ کسی کو اس کے ماضی کے ایکشنز پر نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ طالبان ایک منظم موومنٹ ہے اور اپنے گن مینوں پر مکمل کنٹرول ہے۔ اسلامی دنیا، خاص کر افغان عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم صرف اچھائی، کامیابی چاہتے ہیں۔ ملک میں اسلام نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ دعوت دیتے ہیں کہ ہر ایک ہمارا ساتھ دے۔