Thursday, April 18, 2024

افغانستان کے ضلع ننگر ہار میں خودکش دھماکہ،12افراد ہلاک،متعدد زخمی

افغانستان کے ضلع ننگر ہار میں خودکش دھماکہ،12افراد ہلاک،متعدد زخمی
July 1, 2018
کابل ( 92 نیوز ) افغانستان کے ضلع ننگر ہار میں خود کش دھماکے میں 12افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق خود کش حملہ ااور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ  کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔ خبر ایجنسی کے مطابق  افغان حکام نے بھی خود کش دھماکے کی تصدیق کر دی ، دھماکے کے وقت افغان صدر اشرف غنی بھی جلال آباد میں موجود تھے۔ عید کے موقع پر افغان حکومت اور طالبان کے مابین  عید کے تین دن تک سیز فائر کا معاہدہ کیا گیا تھا، افغان صدر نے بعد ازاں یکطرفہ طور پر معاہدے میں دس روز کی توسیع کی تھی ۔ افغان صدر کی جانب سے آج ہی معاہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد فورسز کو طالبان کیخلاف باقاعدہ آپریشن کی اجازت دی تھی ۔