Saturday, April 20, 2024

افغانستان کے صوبے خوست کی ایک مسجد میں دھماکا ، پندرہ سے زائد زخمی

افغانستان کے صوبے خوست کی ایک مسجد میں دھماکا ، پندرہ سے زائد زخمی
November 23, 2018
کابل (92 نیوز) افغانستان کے صوبے خوست کی ایک مسجد میں دھماکا ہوا جس میں افغان نیشنل آرمی کے دس اہلکار ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغانستان میں خودکش حملوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ۔ اس بار افغان صوبے خوست کے ضلع مندو زئی کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان آرمی کی سیکنڈ رجمنٹ کے ترجمان کے مطابق مسجد میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا ۔ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب آرمی کے جوان نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تمام اہلکاروں کا تعلق افغان نیشنل آرمی کی سیکنڈ رجمنٹ سے تھا۔ افغان میڈیا کے مطابق مسجد آرمی کی چھاؤنی میں واقع تھی۔ دوسری جانب کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔