Thursday, April 25, 2024

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت میں طالبان اور فورسز میں شدید لڑائی ، درجنوں شہری ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت میں طالبان اور فورسز میں شدید لڑائی ، درجنوں شہری ہلاک
August 4, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں طالبان اور فورسز میں شدید لڑائی ہوئی جس میں درجنوں شہری ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فورسز نے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ دو لاکھ کی آبادی والے شہر لشکر گاہ میں درجنوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں ۔ لشکر گاہ ،ہرات اور قندھار میں گزشتہ ہفتے سے شدید لڑائی جاری ہے۔

دارالحکومت کابل کے گرین زون میں دھماکے میں ہلاکتیں دس ہو گئیں۔ حکام کے مطابق کار بم دھماکے کا ہدف ارکان پارلیمنٹ تھے۔