Thursday, March 28, 2024

افغانستان کے صوبہ ہرات میں بم دھماکہ ، تین شہری ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں بم دھماکہ ، تین شہری ہلاک
December 8, 2018
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کا صوبہ ہرات ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا ، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین شہری ہلاک ہو گئے ۔ ترجمان صوبائی گورنر جيلانی فرہاد نے بتايا کہ ضلع گذرہ ميں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین  افراد ہلاک ہوئے ، تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے  ۔ ترجمان جیلانی فرہاد نے حملے  کا الزام طالبان عسکريت پسندوں پر عائد کيا ہے۔تاہم  کسی گروہ کی جانب سے  حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔ دوسری جانب  مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع بہسُود ميں افغان فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے  داعش کے تین مشتبہ دہشتگردوں کو حراست ميں ليا ہے ۔