Sunday, May 12, 2024

افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے جنگجوؤں میں لڑائی شروع

افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے جنگجوؤں میں لڑائی شروع
August 23, 2021 ویب ڈیسک

پنج شیر (92 نیوز) افغانستان کے صوبے پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے جنگجوؤں میں لڑائی شروع ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اشرف غنی کی حکومت میں نائب صدر رہنے والے امر اللہ صالح نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کو پنج شیر پر چڑھائی میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ طالبان نے امر اللہ صالح کے دعوے کی تردید کی ہے۔

اس قبل احمد مسعود کا کہنا تھا، مذاکرات کے ذریعے جامع حکومت بنانے کو تیار ہیں، مگر وادی پر قبضے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے۔