Tuesday, May 21, 2024

افغانستان کے صوبہ تخار میں الیکشن ریلی میں دھماکہ ،19افراد ہلاک ، متعدد زخمی

افغانستان کے صوبہ تخار میں الیکشن ریلی میں دھماکہ ،19افراد ہلاک ، متعدد زخمی
October 13, 2018
کابل ( 92 نیوز ) افغانستان ایک مرتبہ پھر دھماکے سے گونج اٹھا ، افغانی صوبہ تخار میں الیکشن ریلی کے دوران خوفناک دھماکہ ہوگیا، دھماکے میں  19افراد ہلاک جب کہ متعد د زخمی ہو گئے ۔ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے تحار میں ابھی الیکشن ریلی جاری تھی کہ زوردار دھماکہ ہوگیا، دھماکے کے وقت پارلیمانی امیدوار نازیفہ یوسفی بیک ریلی میں موجود نہیں تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ، جبکہ اب تک کسی کی جانب سے بھی  دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ دوسری طرف طالبان کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں طالبان نے 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کا انعقاد کرنے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔