Wednesday, April 24, 2024

افغانستان کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ‏

افغانستان کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ‏
June 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) افغانستان کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے  ، افغان صدر نور خان ائیر بیس پہنچے جہاں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے  افغان صدر کا استقبال کیا ۔ افغان صدر نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، انہوں نے افغان امن عمل میں پاکستانی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار   مخلص ، نیک نیتی کیساتھ جاری رکھے گا۔ افغان صدر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے ارکان  کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔ ڈاکٹر محمدا شرف غنی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، ڈاکٹر اشرف غنی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر  کا اپنے کابینہ ارکان سے فرداً ، فرداً تعارف کرایا ۔