Thursday, April 25, 2024

افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم دھماکا ، افغان سکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک

افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم دھماکا ، افغان سکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک
July 7, 2019
 کابل (92 نیوز) افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم دھماکا میں افغان سکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کار بم دھماکا خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب کیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ خودکش حملہ تھا یا نہیں ۔ صوبائی حکومتی ترجمان کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔