Friday, March 29, 2024

  افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں :جنرل راحیل شریف

   افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں :جنرل راحیل شریف
May 12, 2015
کابل(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن اور پاکستان کے دشمن افغانستان کے دشمن ہیں ،آرمی چیف نے ایک عرصہ سے تعطل کے شکار طورخم جلال آباد روڈ منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت  کردی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن اور پاکستان کے دشمن افغانستان کے دشمن ہیں آرمی چیف نے ایک عرصہ سے تعطل کے شکار طورخم جلال آباد روڈ منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت  کردی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ افغان حکام کے ساتھ کابل میں ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں افغان حکام نے تعطل کے شکار ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کی درخواست کی اس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف ڈبلیو او کو ایک ہفتے کے اندر طورخم جلال آباد کیرج وے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ آرمی چیف نے افغان حکام کو یقین دلایا کہ  امن کیلئے افغان قیادت کی نگرانی میں افغانوں کے ذریعے مصالحتی کوششوں کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں ہمیشہ تین اصولوں کا خیال رکھا جائے گا افغان امور میں مداخلت نہیں کریں گےایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دی جائے گی اور افغانستان کے دشمنوں کو پاکستان کا دشمن اور پاکستان کے دشمنوں کو افغانستان کا دشمن تصور کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے افغان حکام کے ساتھ سکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔