Thursday, April 25, 2024

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکا ، 18 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کاربم دھماکا ، 18 افراد ہلاک
August 7, 2019
کابل (92 نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکا ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں  18 افراد ہلاک اور  100 سےزائد زخمی ہو گئے۔ افغانستان کا دارالحکومت زوردار دھماکے سے گونج اٹھا۔ کابل کے مغربی علاقے میں پولیس ہیڈکواٹر کو نشانہ بنایا گیا جہاں چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ حملے میں درجن سے زائد افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس میں افغان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکا اور طالبان، افغانستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔