Friday, March 29, 2024

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھماکے ، بارہ افراد ہلاک ، اکتالیس زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھماکے ، بارہ افراد ہلاک ، اکتالیس زخمی
July 25, 2019
 کابل (92 نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہو گئے۔ خانہ جنگی سے تباہ حال ملک افغانستان کا دارالحکومت علی الصبح دھماکوں سے گونج اٹھا۔ وزارت کان کنی اور پٹرولیم کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے قریب ایک دھماکا ہوا جس کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ایک بمبار نے بس کے قریب جاکر خود کو اڑا دیا۔ اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد پل چرخی کے علاقے میں بھی خودکش کار بم دھماکا کر دیا گیا۔ حملے کے فوری بعد افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو ایمبولنسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار کا ضلع کوگیانی میں بھی سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چھ خواتین اور ایک بچہ ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔