Tuesday, April 16, 2024

افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ کنہار میں دھماکے ، دو افراد ہلاک ،8زخمی

افغانستان  کے دارالحکومت کابل اور صوبہ کنہار میں دھماکے ، دو افراد ہلاک ،8زخمی
October 29, 2018
کابل ( 92 نیوز ) افغانستان کی سرزمین ایک بار پھر دو خوفناک دھماکوں سے لرزاٹھی،ایک دھماکہ  کابل میں الیکشن کمیشن کے قریب جبکہ دوسرا صوبے کنہار کے شہر اسد آباد میں ہوا۔ دھماکوں میں دو افراد ہلاک جبکہ  آٹھ زخمی ہوگئے،پولیس دونوں دھماکوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ افغانستان میں دہشت گردی کی لہر نے ایک بار پھر شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، دارالحکومت کابل میں قائم الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ دوسرا دھماکہ افغان صوبے کنہار کے شہر اسد آباد میں کیا گیا،جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے،پولیس چیف کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کردی گئی۔ تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی،کسی گروہ نے  دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ افغان میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خودکش حملہ آور نے پکڑے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا،تاحال کسی گروہ نے  اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔