Friday, May 3, 2024

افغانستان کے حوالے سےاندازے غلط ثابت ہوئے، وزیر خارجہ

افغانستان کے حوالے سےاندازے غلط ثابت ہوئے، وزیر خارجہ
August 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے افغانستان کے حوالے سےاندازے غلط ثابت ہوئے۔ طالبان کے عام معافی سمیت تمام بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا۔ اس دوران افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے افغانستان میں انسانی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا عالمی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغانوں کی سماجی، اقتصادی اور انسانی حوالے سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے کے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے جاری معاونت سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس نے افغانستان میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف اقوامِ متحدہ کے اداروں کی خصوصی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا-

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔