Friday, April 26, 2024

افغانستان کے حالات کا اثر پاکستان پر پڑے گا، بلاول بھٹو

افغانستان کے حالات کا اثر پاکستان پر پڑے گا، بلاول بھٹو
August 27, 2021 ویب ڈیسک

ٹنڈوالہیار (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے، افغانستان کے حالات کا اثر پاکستان پر پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ملک دشمن سی پیک کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

اُنہوں نے کہا، سندھ کے عوام کے پانی کے حق پر ڈاکا مارا جارہا ہے، پانی اور گیس چھیننے کے خلاف ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔

اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے ٹھٹھہ میں دوران پریس کانفرنس کہا، خان صاحب کی کارکردگی مہنگائی اور غربت کی شکل میں نظر آتی ہے، خان صاحب نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، جو لوگ برسر روزگار تھے حکومت نے ان سے بھی روزگار چھین لیا۔

پی پی چیئرمین مکلی بائی پاس پر کارکنان سے خطاب میں بولے تبدیلی سرکار آپ کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی، ہم آپ کے حقوق بچائیں گے، آپ جیالے ہو، پی پی کا ساتھ دیں۔