Tuesday, April 23, 2024

افغانستان کے حالات اچھے نہیں ، خرابی کی طرف جا رہے ہیں ، معید یوسف

افغانستان کے حالات اچھے نہیں ، خرابی کی طرف جا رہے ہیں ، معید یوسف
June 29, 2021

لاہور (92 نیوز) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے افغانستان کے حالات اچھے نہیں، خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں بات کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا پاکستان افغانستان میں خانہ جنگی نہیں چاہتا۔ پاکستان نے باڑ لگا لی۔ خدشات ہوئے تو بارڈر بند کر دیں گے۔

 معید یوسف بولے امریکا کو اڈے نہ دینے پر دباؤ تو آئے گا لیکن وزیراعظم فیصلہ کر چکے۔ اگر امریکی صدر نے ڈومور کا کہنا ہے تو پھر وزیراعظم کو فون نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا ہم امریکا سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، ہم یہ بھی چاہتے ہیں امریکا افغانستان سے نکلے، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں سیاسی استحکام ہو۔