Thursday, April 25, 2024

افغانستان کے بعد پاکستان کو انتشار سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، وزیر اعظم

افغانستان کے بعد پاکستان کو انتشار سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، وزیر اعظم
October 26, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے پاک افغان تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بعد پاکستان کو انتشار سے سب سے زیادہ نقصان ہوا۔

وزیر اعظم نے پاک افغان تجارتی فورم  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، وقت آگیا ہے ہم احساس کریں ماضی سے کیا کھویا اور کیا پایا ،دوستی کی بہت کوشش کی،مگر بھارت ہمارا نظریاتی مخالف ہے۔

پاکستان اور افغانستان کےدرمیان تعلقات کی ایک تاریخ ہے، افغانستان کے خطے کے ساتھ کنکشن صدیوں سے ہے، باہر سے افغانستان میں کوئی دخل نہیں دے سکتا،افغانستان میں باہر سے دخل اندازی کبھی کامیاب نہیں ہوتی،جس کو بھی منتخب کرنا چاہیئں یہ افغان عوام کا فیصلہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں تجارت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، کامرس منسٹر کو کہا ہے افغانستان کے ساتھ تعلقات بڑھائیں، افغان میں امن سے پاکستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا،طالبان کے امریکا کے بعد افغان حکومت سے بات چیت کیلئے زور لگایا، پاک فوج اور ہم سب افغانستان میں امن کیلئے کوشش کررہے ہیں،یورپ کی طرح ہمارے بھی تجارت کیلئے اوپن بارڈر ہوں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کی،بھارت میں جو ہورہا ہے وہ بھارت کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا،مسلمانوں سے نفرت کرنے والی کبھی بھارت میں ایسی حکومت نہیں آئی،80 لاکھ کشمیریوں کو اوپن جیل میں رکھا ہوا ہے۔