Friday, May 10, 2024

افغانستان کے امن سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا امن وابسطہ ہے، اسد مجید

افغانستان کے امن سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا امن وابسطہ ہے، اسد مجید
August 29, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کہتے ہیں، افغانستان کے امن سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا امن وابسطہ ہے۔

امریکی نیوز چینل کوانٹرویو میں اُنہوں نے کہا، امریکا سمیت عالمی برادری کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، طالبان اپنے رویوں میں عالمی برادری کی توقعات کو اہمیت دے رہے ہیں وعدے ایفا کرتے نظر آرہے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ، پاکستان، افغانستان میں انخلا کے عمل میں مدد کر رہا ہے، پاکستان ،افغانستان میں سیاسی تصفیہ پر مبنی امن کا حامی ہے۔

اسد مجید بولے کہ، وزیراعظم عمران خان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کے افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں دیر پا امن کیلئے ہم آہنگی کے ساتھ جامع اور عملی اقدامات کرنا ہوں گئے۔

بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان میں تمام فریقین کے ساتھ بات چیت جاری ہے، افغانستان کی سرزمین کو پاکستان و امریکا سمیت کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔ پاکستان، امریکا دو طرفہ تعلقات کی تاریخ بہت طویل ہے، انہیں کسی تیسرے فریق کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئیے۔