Sunday, May 19, 2024

افغانستان کے 80 اضلاع میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی ، 90 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے 80 اضلاع میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی ، 90 سکیورٹی اہلکار ہلاک
June 17, 2021

کابل (92 نیوز) افغانستان کے 80 اضلاع میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 100 جنگجو اور 90 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فرح کے ضلع دولت آباد میں شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ طالبان اور فورسز دونوں ضلع پر قبضہ کا دعوی کر رہے ہیں۔ صوبہ قندوز کے ضلع خاناآباد پر سکیورٹی فورسز نے دوبارہ قبضہ کر لیا۔ دو دن قبل اس ضلع پر طالبان نے قبضہ کر لیا تھا۔ صوبہ غزنی میں طالبان نے افغان فورسز کا جنگی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا ہے۔ صوبہ فرح میں طالبان نے افغان فورسز کے 50 جوان یرغمال بنا رکھے ہیں۔