Friday, March 29, 2024

افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات
September 28, 2018
نیو یارک (92 نیوز) افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقاتیں جاری ہیں۔ شاہ محمود قریشی سے افغانستان کیلئے امریکی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا کیلئے خصوصی امریکی نمائندہ ایلس ویلز بھی موجود تھی ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن مدد کرنے کے لیئے تیار ہے جبکہ زلمے خلیل زاد  نے بھی  قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے  بحرینی ہم منصب  شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ بحرینی ہم منصب  شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کے دوران پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوئی جس پر بحرینی وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔