Friday, April 19, 2024

افغانستان کیساتھ ملکر دہشت گردی پر غلبہ پائیں گے، شاہ محمود قریشی

افغانستان کیساتھ ملکر دہشت گردی پر غلبہ پائیں گے، شاہ محمود قریشی
May 18, 2020
ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ قطر میں افغانستان امن مذاکرات کامیاب رہے۔ افغانستان میں اندرونی معاملات کی وجہ سے امن مذاکرات میں تاخیر ہوئی۔ افغانستان کیساتھ ملکر دہشت گردی پر غلبہ پائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے میں کل بہت بڑی پیش رفت ہوئی ہے، کل صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے مابین معاہدہ طے پایا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ افغانستان کی قیادت امن کیلے مل کر کام کرے گی۔ ہم نے افغانستان سے تجارت اور دیگر چیزوں پر معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھائے۔ افغانستان میں بم دھماکوں پر ہم نے بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کورونا کے حالات میں بھی کشمیریوں کو ہسپتالوں تک رسائی بھی نہیں دی جارہی۔ ہندوستان کشمیر کو مسلم اکثریت سے مسلم اقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہندوستان کشمیر میں فال فلیگ آپریشن کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشیملتان۔ بھارت اپنی معاشی حالت سے دنیا کی نظر ہٹانے کیلئے کشمیر میں کاروائی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیزل کی قیمت اس خطے کہ دیگر تمام ممالک سے کم ہے۔ 65 ارب روپے کا ایگریکلچر الاؤنس حکومت کسانوں کیلے دینے جا رہی ہے۔ ہم بھارت کی طرح باتوں سے نہیں عملی طور پر جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔