Friday, May 17, 2024

افغانستان کیساتھ تعاون پر مبنی مذاکرات چاہتے ہیں ، شاہ محمود قریشی ‏

افغانستان کیساتھ تعاون پر مبنی مذاکرات چاہتے ہیں ، شاہ محمود قریشی ‏
April 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) افغان امن عمل سے متعلق اسلام آباد میں پاک افغان غیر رسمی سفارتکاری مذاکرات کا ساتواں دور ہوا ، جہاں پاکستان نے افغانستان کیساتھ تعاون پر مبنی مذاکرات کا اظہا رکیا،پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم افغانستان کیساتھ تعاون پر مبنی مذاکرات چاہتے ہیں، ہم خوشی اور غم ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آئیں آگے بڑھیں، تجارت بڑھائیں اور کرکٹ کھیلیں، پاکستان اور افغانستان کو نئے آغاز کی ضرورت ہے، موقع ضائع کیا تو آنے والی نسلیں سوال کریں گی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہیں، ہمارا مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہے، ہم بھاگ نہیں سکتے۔ سابق افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیوال نے اپنے خطاب میں اعتراف کیا کہ افغانستان میں بد امنی سے پاکستان بھی متاثر ہوا، افغان مفاہمتی عمل طویل جنگ کو فوری ختم کرنے کا اہم موقع ہے۔