Friday, April 26, 2024

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز نجیب ترکئی انتقال کر گئے

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز نجیب ترکئی انتقال کر گئے
October 6, 2020

کابل ( 92 نیوز) افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز نجیب ترکئی  انتقال کر گئے ،  کرکٹر کو دو اکتوبر کو سڑک کراس کرتے  ایک کار نے  ٹکر ماری تھی ۔

حادثے میں نجیب ترکئی کے سر پر گہری چوٹیں آئی تھیں جس سے وہ کوما میں چلے گئے تھے ،ان کا آپریشن بھی کیا گیا لیکن ان کی  حالت تشویش ناک تھی۔افغان کرکٹ بورڈ   اور  پاکستانی کرکٹرز  نے نجیب  ترکئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔

29 سالہ اوپنر نجیب  نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں افغان ٹیم کی نمائندگی کی اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں 21 کی اوسط سے 258 رنز  بنائے  تھے۔