Wednesday, May 1, 2024

افغانستان کی نئی حکومت آج حلف اُٹھائے گی

افغانستان کی نئی حکومت آج حلف اُٹھائے گی
September 3, 2021 ویب ڈیسک

قندھار (92 نیوز) افغانستان کی نئی حکومت آج حلف اُٹھائے گی۔ ترجمان اسلامی امارت افغانستان ذبیح کے مطابق وزرا آجصدارتی محل میں حلف اٹھائیں گے۔

ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کے مطابق صدر اور وزیر اعظم سپریم لیڈر ہیبت اللہ کی ماتحتی میں حکومتی امور چلائیں گے۔ خواتین بھی کابینہ میں شامل ہوں گی، حکومت سازی کے بعد حالات معمول پرآ جائیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا، افغانستان میں تجارت کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات نہیں، قندھار میں گزشتہ دنوں تین روز مشاورتی اجلاس میر المومینین شیخ الحدیث مولانا ہبت اللہ اخونزادہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس ملک کے موجودہ سیاسی، سکیورٹی اور سماجی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا، اجلاس میں عوام سے اچھے برتاؤ اور سہولیات کے ساتھ ساتھ ملک میں نئی اسلامی حکومت اور کابینہ کی تشکیل کے بارے میں ضروری مشاورت کی گئی۔