Friday, April 26, 2024

افغانستان کی معافی‘ چمن بارڈر دو ہفتوں بعد کھول دیا گیا

افغانستان کی معافی‘ چمن بارڈر دو ہفتوں بعد کھول دیا گیا
September 1, 2016
چمن (92نیوز) پاک افغان بارڈر چمن کو آج پورے چودہ دن بعد کھول دیا گیا ہے۔ بارڈر کے کھلتے ہی دوطرفہ آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔ بارڈر پر لگی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی افغانستان کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ چودہ روز کی بندش کے بعد بالآخر چمن میں پاک افغان ”باب دوستی“ کھول دیا گیا۔ بارڈر کھلتے ہی مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چمن بارڈر باب دوستی کو اٹھارہ اگست کو سرحدی کشیدگی کے باعث بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث سرحد کے آرپار ہر قسم کی آمدورفت‘ تجارتی سرگرمیاں‘ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل تھی۔ آمدورفت معطل ہونے سے دونوں اطراف کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد باب دوستی کو کھولا گیا تو مقامی آبادی اور تاجروں نے سکھ کا سانس لیا۔