Friday, April 26, 2024

افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں کا نظام چلانا ناممکن ہو جائے گا، معید یوسف

افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں کا نظام چلانا ناممکن ہو جائے گا، معید یوسف
September 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں کا نظام چلانا ناممکن ہو جائے گا۔

معید یوسف نے برطانوی جریدے میں مضمون میں لکھا اگر افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں کا نظام چلانا ناممکن ہو جائے گا اور دہشت گرد تنظیمیں حملوں کی منصوبہ بندی کر سکیں گی۔ طالبان نے بڑی تیزی اور کامیاب دفاعی حکمت عملی سے افغانستان کا کنٹرول حاصل کیا ہے۔ انہیں مدد اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

معید یوسف نے کہا پاکستان پر ڈبل گیم کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ پاکستان افغان وار سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ 80 ہزار سے زائد جانیں گئیں، 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان کیا۔ پاکستان نے کئی دہائیوں تک 35 لاکھ افغان پناہ گزینوں کا خیال رکھا۔

 انہوں نے کہا اشرف غنی اور بھارت نے بے بنیاد اور جھوٹا بیانیہ چلانے کی کوشش کی تاکہ افغان حکومت کو عالمی برادری کے سامنے بدنام کیا جا سکے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔