Friday, May 17, 2024

افغانستان کی صورتحال کافی بہتر ہے ، شیخ رشید

افغانستان کی صورتحال کافی بہتر ہے ، شیخ رشید
September 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے افغانستان کی صورتحال کافی بہتر ہے ۔ شکر ہے بحران نہیں پیدا ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کوئی امریکی پاکستان میں نہیں ، جو آئے تھے وہ واپس چلے گئے۔ پاکستان کو اہم ذمے داریاں سونپی جا رہی ہیں۔ پاکستان ایک کوریڈور ہے ۔ اسلام آباد پر دنیا کی نظر ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی غیر ملکی آنا چاہے تو اعتراض نہیں۔

بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا انڈیا میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،"را"  اور" این ڈی ایس "کو بری طرح شکست ہوئی ہے۔