Saturday, May 11, 2024

افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فواد چودھری

افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فواد چودھری
November 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی سفارت خانوں کے پریس اتاشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد حسین  چودھری نے کہا کہ  افغانستان بارے اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ پریشان کن ہے ۔ اس وقت افغان عوام غربت کی زندگی گذار رہے ہیں۔ دنیا کو افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے آگے آنا ہو گا۔ ایسی ویڈیوز آ رہی ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ معصوم بچوں کو خوراک کے لئے فروخت کیا جا رہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال خراب ہونے کی صورت میں القاعدہ، داعش، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں اپنے مراکز قائم کر سکتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سفارت خانوں کو جانے والی معلومات بالکل واضح ہونی چاہئیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے جعلی خبروں کے مسائل نے جنم لیا۔ یورپی یونین، امریکا اور برطانیہ بھی فیک نیوز اور جعلی پراپیگنڈے پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔