Friday, March 29, 2024

افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں 3 روزہ مذاکرات کا آغاز

افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں 3 روزہ مذاکرات کا آغاز
August 10, 2021 ویب ڈیسک

دوحا (92 نیوز) افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں 3 روزہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

افغانستان کے معاملے پر دوحا اجلاس اقوام متحدہ اور امریکا کے تعاون سے شروع ہورہا ہے۔ اجلاس کا مقصد تشدد میں کمی اور مذاکرات کی بحالی ہے۔

میڈیا کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جبکہ امریکا کی جانب سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی قطر پہنچ چکے ہیں۔

اجلاس میں شرکت سے قبل زلمے خلیل زاد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ، افغانستان میں کوئی بھی حکومت اگر طاقت کے زور پر آتی ہے تو اسے عالمی برادری کبھی نہیں قبول کرے گی۔