Saturday, April 20, 2024

افغانستان کی حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہئے، فواد چودھری

افغانستان کی حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہئے، فواد چودھری
August 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے طالبان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا، افغانستان کی حکومت میں تمام نسلی گروپوں کی نمائندگی ہونی چاہئے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں کہا افغانستان مختلف نسلی گروپوں پر مشتمل ملک ہے، جامع حکومت ہی استحکام کا واحد راستہ ہے۔

اںہوں نے کہا، طالبان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں افغانستان میں انتظامی خلا سے داعش اور دولت اسلامیہ جیسے دہشت گرد گروپ پنپ سکتے ہیں۔