Thursday, April 25, 2024

افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نائنٹی ٹو نیوز ایچ ڈی پلس کی بھرپور کوریج

افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نائنٹی ٹو نیوز ایچ ڈی پلس کی بھرپور کوریج
August 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز ایچ ڈی پلس ، سب سے پہلے اور سب سے آگے۔ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نائنٹی ٹو نیوز ایچ ڈی پلس کی بھرپور کوریج جاری ہے۔ 92 نیوز کی ٹیم مختلف شہروں کی صورتحال سے ناظرین کو آگاہ کر رہی ہے۔

کابل میں معمولات زندگی آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق ہے۔ نمائندہ 92 نیوز عبدالخالق اچکزئی نے افغان دارالحکومت کے حالات پوری دنیا کو بتا دیئے۔

افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات سے بھی 92 نیوز نے شاندار کوریج کی۔ نمائندہ 92 نیوز اقبال مینگل نے ہرات کے اسپتال کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

92نیوز قندھار اور غزنی کے حالات سے بھی ناظرین کو آگاہ کر چکا ہے۔ افغانستان کی پل پل بدلتی ہوئی صورتحال پر 92 نیوز کی کوریج کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔