Friday, March 29, 2024

افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، وزیر اعظم عمران خان
December 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان کی صورتحال پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اپیکس کمیٹی نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا امید ہےدنیا افغانستان کو اکیلا کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گی کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، صورت حال سے منہ موڑنا عالمی برادری کیلئے خسارے کا باعث بنے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو امداد دینے والے اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں، پاکستان نے پہلے ہی افغانستان کی مالی امداد کا عہد کر رکھا ہے، پاکستان نے افغان عوام کے لیے 5 ارب کی امداد مختص کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کو انسانی بنیادوں پر ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا، معاملہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔