Sunday, September 8, 2024

افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ میں دینے کی منظوری

افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ میں دینے کی منظوری
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو چالیس ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ میں دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک ہوئی۔ کچھ  فیصلے ہوئے جبکہ کچھ معاملات موخر ہو گئے۔ دہشتگردی سے متاثرہ ہمسایہ ملک افغانستان کو ایک ارب 73 کروڑ روپے مالیت کی چالیس ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دے دی۔ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ہولڈرز کیلئے امداد بھی منظور ، 8 کروڑ، 26 لاکھ ڈالر کی رقم ، بی آئی ایس پی کے 3 لاکھ 20 ہزار مستحقین میں تقسیم کی جائے گی۔ شوگر مل اور گنے کی قیمتوں سے متعلق سمری پر غور موخر کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے تمام فریقین سے مشاورت کے بعد سمری دوبارہ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔