Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دیدی
June 29, 2019

 لیڈز (92 نیوز) پاکستان نے افغانستان کو اہم مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دیدی۔ عماد وسیم نے شاداب خان اور وہاب ریاض کے ساتھ ملکر فتح دلائی۔

عماد وسیم شاندار 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ وہاب ریاض نے ذمہ دارانہ 15 رنز بنا کر ٹیم کی کشتی پار لگائی۔

 فخرزمان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ امام الحق 36 رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہوئے ، بابر اعظم 45 رنز ، محمد حفیظ 19 رنز بنا کر چلتے بنے۔ کپتان سرفرازاحمد 18 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ شاداب خان 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 227 نز بنائے۔

اٖفغانستان کی جانب سے اصغر افغان اور نجیب اللہ زادران نے 42،42 رنز بنائے۔ رحمت شاہ نے 35 اور اکرام علی نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کے میچ میں چار وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باؤلر بن گئے۔