Friday, April 19, 2024

افغانستان کا معاملہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتےہیں : نوا زشریف

افغانستان کا معاملہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتےہیں : نوا زشریف
December 13, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کامعاملہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں ،ہمسائے کے ساتھ کبھی دہرا کردار ادا کرنے کی بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ترکمانستان سے وطن واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا  کہ افغانستان  کا معاملہ مذاکرات سے حل کرانا چاہتے ہیں ہمسائے ملک کے ساتھ  دہرا کردار  ادا کرنے کے بارے  میں کبھی نہیں سوچا  یہ ممکن نہیں  کہ  پاکستان  اپنے علاقوں میں  آپریشن اور افغانستان میں کوئی اور کردار ادا کرے۔ وزیراعظم   نوازشریف کا کہنا تھا کہ افغانستا ن میں امن قائم ہو گا  تو یہ   تاپی منصوبے کی کامیابی اور خطےکی خوشحالی کا  باعث  بنے   گا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان  بھارت   مذاکرات میں  ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے والا معاملہ نہیں ہونا چاہئے، دونوں ممالک کو باہمی اعتماد  سے  ٹھوس اقدامات کرنا پڑیں گے۔ کراچی آپریشن سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن سے کافی حد تک امن قائم ہو چکا ہے، دہشت گردی کے خلاف سمجھداری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔