Friday, May 10, 2024

افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے جو صرف مذاکرات سے ہی حل ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمود

افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے جو صرف مذاکرات سے ہی حل ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمود
June 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے جو صرف مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔

پاک افغان دوطرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک پرامن ملک ہیں، پاکستان سے متعلق دنیا کا نظریہ بھی تبدیل ہوچکا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے بیان نے مایوس کیا، ایسے بیانات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے بیان نے مایوس کیا، ایسے بیانات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔