Thursday, April 18, 2024

افغانستان کا دشمن پاکستان کادوست نہیں بن سکتا ،نوازشریف،پاکستان اور افغانستان پر جنگ مسلط کی گئی:اشرف غنی

افغانستان کا دشمن پاکستان کادوست نہیں بن سکتا ،نوازشریف،پاکستان اور افغانستان پر جنگ مسلط کی گئی:اشرف غنی
May 12, 2015
کابل(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان کا دشمن پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا،افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے،افغان صدر اشرف غنی کہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان پر جنگ مسلط کی گئ امن کیلئے مل کر کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف افغان دارالحکومت کابل پہنچے تو افغانستان کے وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدارتی محل پہنچنے پر صدر اشرف غنی نے خوش آمدید کہا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیاوزیراعظم نواز شریف نے صدر اشرف غنی سے پہلے علیحدگی میں اورپھر وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات،ملا فضل اللہ سمیت اہم ملزموں کی حوالگی اور آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ امن کے لیے دونوں ملکوں کو مل کرکام کرنا ہوگا، مشترکہ خطرات کا مل کرمقابلہ کریں گے پاکستان اور افغانستان کے دشمن مشترکہ  ہیں وزیراعظم نواز شریف نےاس یقین کا اظہارکیا ہے کہ ہم دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کردیں گے۔ دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ نوازشریف نے واضح کیا، افغانستان کا دشمن پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتاعوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ nawaz sharif gnagnaa   2 a