Friday, April 26, 2024

افغانستان : ڈرون حملے میں القاعدہ رہنماﺅں سمیت 15 جنگجو ہلاک

افغانستان : ڈرون حملے میں القاعدہ رہنماﺅں سمیت 15 جنگجو ہلاک
October 27, 2016
کابل (ویب ڈیسک) امریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے دو سینئر کمانڈروں سمیت پندرہ جنگجووں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ مارے جانے والوں میں تین پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں لیکن امریکی محکمہ دفاع کو ڈرون حملوں کی کامیابی کا ابھی تک یقین نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پینٹا گان کے ترجمان پیٹر کک کا کہنا ہے اتوار کے دن ڈرون حملے کے اہداف شمال مشرقی صوبے کنڑ کے دوردراز مقامات پر القاعدہ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر تھے۔ اس کارروائی میں القاعدہ کے سینئر کمانڈر امیر فاروق القحطانی اور ان کے نائب بلال مطیبی بھی مارے گئے۔ drone پیٹرکک کہتے ہیں ڈرون حملوں میں فاروق قحطانی اوربلال مطیبی کی ہلاکت کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جاری ہیں تاہم ایک دوسرے عہدیدار نے دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ امریکی حکام کا مزید کہنا ہے حملوں میں پندرہ دیگر جنگجو بھی مارے گئے ہیں جن میں تین پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔ پینٹاگان کا کہنا ہے فاروق القحطانی دوہزار بارہ سے امریکی ہٹ لسٹ پر تھا لیکن ہر باربچ نکلتا رہا۔