Friday, March 29, 2024

افغانستان پر قبضے کیلئے لاہور والوں نے ہندوؤں، سکھوں سے مل کر انگریزوں کا ساتھ دیا ، محمود اچکزئی

افغانستان پر قبضے کیلئے لاہور والوں نے ہندوؤں، سکھوں سے مل کر انگریزوں کا ساتھ دیا ، محمود اچکزئی
December 14, 2020

لاہور( 92 نیوز) محمود اچکزئی نے ایک اور متنازعہ بیان داغ دیا ، لاہور جلسے میں کہا کہ افغانستان پر قبضے کیلئے لاہور والوں نے ہندوؤں اور سکھوں سے مل کر انگریزوں کا ساتھ دیا۔

محمود اچکزئی نے لاہور کا مہمان بن کر لاہوریوں کی توہین کر دی ، مریم نواز کی موجودگی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا لاہوریوں سے گلہ ہے ، افغانستان پر قبضے کیلئے لاہور والوں نے ہندوؤں اور سکھوں سے مل کر انگریزوں کا ساتھ  دیا، پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے لاہوریوں کو انگریزوں کا غلام قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے محمود اچکزئی کے متنازعہ بیان پر شدید ردعمل دیا ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا محمود اچکزئی کے متنازعہ بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا پنجابیوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی،پنجابی اپنی ہی غلطی کا شکار ہیں۔

محمود اچکزئی نے اس سے قبل کراچی جلسے کے دوران کراچی والوں کو اردو بولنے پر طعنہ دیا تھا۔