Friday, April 19, 2024

افغانستان پر او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

افغانستان پر او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا
December 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان پر او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس کل ہوگا، متعدد ممالک، تنظیموں اور اداروں کے 70 سے زائد اعلیٰ حکام اسلام آباد پہنچ گئے۔

سعودی، ترک اور افغان وزیر خارجہ سمیت 150 سے زائد شخصیات بھی آج پاکستان پہنچیں گی۔ سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا، 5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ اسلام آباد میں میٹرو بس کے 3 اسٹیشن بھی بند رہیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے موبائل سروس بند نہ کرنے، ہفتہ اور پیر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔