Sunday, September 8, 2024

افغانستان نے زمبابوے کو ہرا کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

افغانستان نے زمبابوے کو ہرا کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
March 12, 2016
لاہور (92نیوز) ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفائنگ راو¿نڈ کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو ہرا کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیتنے کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔ افغانستان کی جیت میں آل راونڈر محمد نبی نے اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔ محمد نبی نے صرف 32 گیندوں پر 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شہزاد نے 40 اور شنواری نے 43 رنز سکور کیے۔ زمبابوے کی ٹیم افغانستان کے سپنرز کا مقابلہ نہ کر سکی اور انیس اعشاریہ تین اوورز میں صرف 127 رنز بنا سکی۔ زمبابوے کی جانب سے کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور کوئی کھلاڑی بھی 20 رنز سے زیادہ سکور نہ کر سکا۔ افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے زمبابوے کے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ گروپ اے میں بنگلہ دیش اور عمان میں سے کوئی ٹیم اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ عمان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔