Thursday, April 25, 2024

افغانستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، فواد چودھری

افغانستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، فواد چودھری
December 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے افغانستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی المیہ بڑھ رہا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں کا وفد بھی موجود تھا۔ سعودی سفیر نے میڈیا کو معاشرے کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے  پاکستان اور سعودی عرب کے مابین میڈیا کے شعبے میں شراکت کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سعودی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں جو قیام امن سے پہلے کے قائم ہیں۔

افغانستان میں بڑھتے ہوئے  انسانی بحران کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے جس سے افغانستان کے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

فواد چوہدری نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں  شدت اختیار کرنے والے بحران کو قابو کرنے کیلئے ملکر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔