Thursday, April 25, 2024

افغانستان میں پھنسے 843 پاکستانی طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئے

افغانستان میں پھنسے 843 پاکستانی طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئے
July 12, 2020
پشاور (92 نیوز) افغانستان میں پھنسے 843 پاکستانی طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد تمام پاکستانیوں کو گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ پاکستان سے 4 ہزار907 افغانی بھی طورخم سرحد کے راستے واپس اپنے ملک چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے میں صرف ایک دن طورخم سرحد پیدل آمد و رفت کے لئے مختص ہے۔